اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈے کیئر سینٹرز بل 2023 ء کی توثیق کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈے کیئر سینٹرز بل 2023 ء کی توثیق کردی۔ بل کا مقصداسلام آباد میں پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ بل کے تحت وفاقی حکومت کم از کم 70 ملازمین کے حامل اداروں میں ڈے کیئرز کا قیام یقینی بنائے گی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ڈے کیئر سینٹرز بل 2023 ء کے تحت کم از کم 70 ملازمین کے حامل نجی ادارے بھی ملازمین کی سہولت کیلئے ڈے کیئرز کا قیام یقینی بنائیں گے۔ بل کے تحت عدم عملدرآمد کی صورت میں پہلی وارننگ کے بعد ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا۔ مزید عدم عملدرآمد کی صورت میں 6 ماہ قید کی سزا بھی دی جاسکے گی۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی۔

متعلقہ خبریں