اہم خبریں

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں تقریب تقسیمِ اعزازات کا انعقادکیا گیا جس میںپاک فضائیہ کے افسران، جونیئر کمیشنڈ آفسران، ایئر مین اور سویلین اسٹاف کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں نان آپریشنل ملٹری ایوارڈز سے نوازا گیا،پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل محمد زاہد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں 98 افسران، 25 جونیئر کمیشنڈ افسران و ایئرمین سمیت 17 سول اہلکاروں کو بھی چیف آف دی ایئر سٹاف تعریفی اسناد دی گئیں، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں 17 افسران کو پیشہ ورانہ خدمات کے بیجز سے نوازا گیا۔تقریب میں 08 جونیئر کمیشنڈ آفسران اور ایئر مین کو تمغہء خدمت ملٹری (درجہ دوئم) اور تمغہء خدمت ملٹری (درجہ سوم) سے نوازا گیا، افسران، جونیئر کمیشنڈ افسران، ایئر مین اور سویلین اہلکاروں کو یہ اعزازات ڈیوٹی کے لیے انکی غیر معمولی لگن اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیے گئے،تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں