کراچی (اے بی این نیوز )الیکشنکمیشن نے مئیر اور ڈپٹی مئیر مے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق میئر کراچی کیلئے دو امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ میئر کراچی کیلئے پیپلز پار ٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ تحت شہر قائد کے مئیر کے انتخاب کیلئےانتخابی عمل کل آرٹس کو نسل میں ہو گا، جبکہ ڈپٹی مئیر کیلئےپیپلز پارٹی کے سلمان مراد اور جماعت اسلامی کے سید سیف الدین کے مابین مقابلہ ہو گا۔















