اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے تیار اپنے ہاتھوں سے استعفی لکھ لیا ۔آج کسی بھی وقت وہ وزیراعظم سے ملاقات کر کہ اپنا استعفی پیش کرینگے چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی ہونے کے بعد کوئی بھی سرکاری نوکری نہیں کرینگے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر چیئرمین نادرا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد طارق اپنے آپکو سماجی خدمات کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرینگے ۔سماجی شعبے ،آئی ٹی آور نوجوانوں کیلئے وہ مختلف ٹرسٹ اور این جی اووز کے ساتھ ملکر طارق ملک کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں طارق ملک اپنا استعفیٰ جلد از جلد منظور کر نے کی استدعا کرینگے ۔چیئرمین نادرا طارق ملک کا قومی سیاستدانوں سے تعلق اور رابطہ گہرا ہے۔اچانک اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی اطلاع پر نادرا ہیڈ کواٹر میں ہنگامی صورتحال کاسماں ہے۔افسران اور اہلکار شدید پریشانی اور حیرانی کا شکار ہیں،سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر ایسی کون سی ایمرجنسی ہے جس پر چیئرمین کوہنگامی بنیادوں پر مستعفی ہونا پڑ رہا ہے ؟؟؟؟وزیر اعظم کے سٹاف سےچیئرمین نادرا مکمل رابطے میں ہیں جیسے ہی انکو کال ان کی اطلاع موصول ہوتی ہے تو طارق ملک وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے پہنچ جائینگے















