اہم خبریں

حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت، سولر اآئزیشن اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت، سولر اآئزیشن اور نوجوانوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،بجٹ 24۔2023 حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، اقتصادی خود انحصاری کا حصول حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماہرین بجٹ 24۔2023 کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنی ا?راءاور تجزیے پیش کر رہے ہیں، ایسے میں ، میں بجٹ میں حکومت کے شرح نمو بڑھانے کے حوالے سے تجویز کئے گئے خصوصی اقدامات کو اجاگر کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، شمسی توانائی پر منتقلی،نوجوانوں کی ترقی اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات بہت غوروخوض کے بعد تجویز کئے گئے ہیں اور ان کا مقصد ہونہار نوجوانوں میں جدت طرازی ،کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنا ،زراعت کی پیداوار بڑھانا اور زرعی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت توانائی کے حصول کے سستے ذرائع اور شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے کام کر رہی ہے ، سستی توانائی اقتصادی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کا حصول بھی انرجی سکیورٹی پلان کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ داخلی اور عالمی حالات کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود بجٹ 24۔2023 اس صورتحال سے نبرد اآزما ہونے اور اآگے بڑھنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے میں جبکہ معیشت بیرونی صورتحال سے متاثرہ ہے، حکومت اقتصادی خود انحصاری پر توجہ دے رہی ہے

متعلقہ خبریں