لاہور(اے بی این نیوز)عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری رائے ممتاز کو کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔















