اسلام ااباد ( اے بی این نیوز )قومی احتساب بیور (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ’القادر ٹرسٹ‘ کیس میں 13 مئی پیر کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 13 مئی پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ’نیب‘ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے آپ کو ’القادر ٹرسٹ‘ کیس میں یکم اور پھر 7 جون کو طلب کیا لیکن آپ حاضر نہیں ہوئیں۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بار بار احتساب عدالت میں طلبی کے باوجود آپ حاضر نہیں ہوئیں، اس لیے آپ اپنے خاندان کے کسی مرد رکن کے ہمراہ 13 مئی پیر کو دن 11 بجے نیب کے دفتر حاضر ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی 2 رکنی ٹیم نے زمان پارک میں ان کے گھر جا کر بشریٰ بی بی سے نوٹس وصول کرایا ہے۔















