اہم خبریں

پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )5 مئی کو روس اور پاکستان کے درمیان مال بردار شپنگ کا آغاز اور گذشتہ روز روسی تیل کی آمد بڑی خوش آئند بات ہے، پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں، روسی تیل کی پاکستان آمد دونوں ممالک تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، پاکستان روس کے ساتھ تعلقات اور روسی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقعوں کی زبردست گنجائش موجود ہے، روس کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان نہایت سازگار اور پرکشش ملک ہے، وزیر قانون روس کے ساتھ تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، انسداد دہشتگردی، تعلیم، ثقافت و دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کی گنجائش موجود ہے، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی روس کے قومی دن کی تقریب میں شرکت،انہوں نے کہا کہدونوں ممالک کے تعلقات کا سلسلہ طویل عرصے پر محیط ہے، بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہمارے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید پختہ ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مشترکہ اہداف کی نئی راہیں متعین کریں گے، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات نہ صرف پاکستان بلکہ روس کے قومی مفادات کیلئے بھی ناگزیز ہیں، پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات علاقائی، عالمی استحکام، معیشت اور سلامتی کے لئے بھی نہایت اہم ہیں،دعا ہے کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات ثابت قدمی کے ساتھ تابناک روشن مستقبل کی جانب گامزن رہیں، دونوں ممالک کی دوستی پائیدار اور مزید استوار ہو جو نئی بلندیوں کو چھوئے، ہماری یہ دوستی خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کا عملی نمونہ ثابت ہو۔

متعلقہ خبریں