راولپنڈی( اے بی این نیوز ) مصروف ترین شاہراہ مری روڈ پر رش کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، رش کے باعث چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، ہسپتالوں میں آنے والی ایمبولنسز بھی رش میں پھنس جاتی ہیں ،راولپنڈی شہر کے وسط میں واقع مری روڈ پر اشارے تو ختم ہو گئے مگر رش کم نہ ہو سکا، بے ہنگم ٹریفک اور جا بجا غلط پارکنگ کے باعث مری روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، شہری کہتے ہیں رش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہےشہریوں کا کہنا ہے غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں ہوں تو ٹریفک رش کنٹرول ہو سکتا ہے،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹریفک کا رش ہے جس کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیںعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ٹریفک کے مسئلے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔















