اہم خبریں

کے پی ٹی کی جانب سے ٹیرف میں اضافہ

کراچی ( اے بی این نیوز   )کے پی ٹی بورڈ آف ٹرسٹیز نے اہم قدم لیتے ہوئے ٹیرف چارج میں اضافہ کردیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے تحت پیٹرول کے اضافے سے وقوع پزیر ہونے والے اضافی لیبر چارجز کی وجہ ٹیرف میں اضافہ انتہائ ضروری تھا کیوں کہ مہنگائ کی وجہ پورٹ آپریشنز کی لاگت میں اضافہ ہو چکا تھا۔ اس حالیہ اضافے سے کراچی پورٹ کی مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئے گی اور بندرگاہ کے لئے آپریشنز کی صحیح طور پر انجام دہی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اضافی چارجز کا اطلاق ایس آر او، مورخہ,3 مئ 2023، کو چھپنے کے بعد 30 دنوں کے اندر ہوگا جبکہ اضافی پورٹ چارجز کا اطلاق 60 دنوں میں ہوگا۔ کے پی ٹی بورڈ نے چارجز سیکشن 43 کے تحت سینکشن کئے ہیں جسے کے پی ٹی ایکٹ کے سیکشن 43A اور 43B کے ساتھ پڑھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں