کراچی(نیوز ڈیسک) سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت تاحال برقرار ہے، سمندی طوفان کراچی سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے سے 1020 کلو میٹر دور ہے، اگر طوفان اسی راستے پر چلتا رہا تو عمان اور پاکستان کے مکران ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔















