راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائی ، کیمیکل زدہ دودھ سپلائی کرنے والے 8 افراد کو جرمانہ ،43 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اٹھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں 3000 لٹر جبکہ جہلم میں 1350 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر 93,000 لٹر دودھ کا معائنہ کیاجس ،میں پانی اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 8 سپلائرز کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔















