اہم خبریں

گوجرانوالہ ،تیل گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ ،تیل گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے ،ریسکیو اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،یہ واقعہ سیالکوٹ بائی پاس معافی والا کےعلاقے میں قائم تیل گودام میں پیش آیا جہاں ، پہلے گودام میں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ،آگ کی لپیٹ میں 2 تیل کنٹینرز پلاسٹک فیکٹری بھی آگئی جس کی ذد میں آکر پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔آگ بھجانے میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں