اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کے مالی سال 2023-24 کے لیے 3 ارب 55 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز دی گئی ہے،رواں مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کے بجٹ میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا اضافے کی تجویز،گزشتہ مالی سال میں سپریم کورٹ کا بجٹ تین ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے تھا، سپریم کورٹ کے ملازمین کے الاؤنسز تنخواہوں سے تین گنا زائد نکلے،ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، سپریم کورٹ ملازمین کے الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 6 لاکھ پچاس ہزار روپے رکھنے کی تجویز،آپریٹنگ اخراجات کے لیے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرنے تجویز، ملازمین کی پینشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، گرانٹس اور سبسڈیز کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز،ساز و سامان کی خریداری کے لیے سات کروڑ پینسٹھ لاکھ دس ہزار روپے رکھنے کی تجویز،مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں تین کروڑ بیس لاکھ روپے کی تجویز ہے۔















