اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مالی سال 2023-24 کے لیے وزارت قانون کےلیے 16 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ 86 ہزار روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز،لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے سات ارب 37 کروڑ 71 لاکھ دو ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 29 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز، بجٹ دستاویزوفاقی شرعی عدالت کے لیے 82 کروڑ 70 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز، اسلامی نظریاتی کونسل کے لیے 22 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، بجٹ دستاویز کے مطابققومی احتساب بیورو کے لیے 6 ارب 15 کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے ایک ارب 26 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔















