اہم خبریں

سرکاری ملازمیں کی تنخوا ہوں میں اضافہ کےمعاملےپر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات،وزیر اعظم نے مسئلہ حل کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کے لیے بضد تھے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک ہو گیا تھا ،تاہم وزیراعظم نے مشاورت کے بعد تنخواہوں میں 30 سے35 فیصد اضافےکی منظوری دے دی۔قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹھن گئی تھی تاہم وزیر اعظم نے اس کا حل نکالتے ہوئے معاملہ احسن طور پر طے کرادیا۔

متعلقہ خبریں