اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے پر وضاحت جاری کردی،ترجمان سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کو مسترد کردیا،ترجمان کے مطابق احسن اقبال نے بیس اپریل کو عمران خان کو سپریم کورٹ پیشی کے لیے سرکاری مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے کا الزام لگایا، سپریم کورٹ نے 11 مئی کو ساڑھے تین بجے حکم دیا کہ عمران خان کو ساڑھے بجے تک عدالت میں پیش کیا جائے، اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی بحفاظت عدالت میں پیشی کے انتظامات کے لیے تاخیر ہوئی،سپریم کورٹ یہ وضاحت کرتی ہے کہ عدالت کسی شخص کو پیشی کے لیے سواری فراہم نہیں کرتی، مذکورہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی عدالت پیشی کے لیے گاڑی فراہم کی۔















