اہم خبریں

جی ایچ کیو پر حملہ دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جی ایچ کیو پر حملہ دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا 9 مئی کو پاکستان کے گھر کو راکھ بنا دیا گیا، یہ کام پاکستانیوں نہیں دشمنوں کا ہے، پشاورمیں ریڈیو پاکستان کو تباہ کر دیا گیا،جو کام 75 برسوں میں دشمن نہ کر سکا وہ 9 مئی کو کیا گیا، شہدا، غازیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی قابل مذمت ہے، 9 مئی کا دن ہمیشہ کے لیے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آئین و قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں 34 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کر دیا،، خطاب میں کہا ماضی میں پاکستان دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثرہوا ،عظیم قربانیوں کےنتیجےمیں بلوچستان سمیت پورےملک میں امن وامان قائم کیا۔

متعلقہ خبریں