اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیض اللہ کموکا کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر کی حیثیت سے بھی مستعفی ہو تا ہوں ،میں کسی بھی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں،کسی نے دباؤ نہیں ڈالا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا ہے،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان، کہا میں اور میرے حلقہ کے عوام پی ٹی آئی کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔















