اہم خبریں

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری( ن) لیگ میں شامل

لاہور(نیوزڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سردار دوست محمد مزاری نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اوران کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نوجوان رہنما ہیں، ان کے ہمارے ساتھ شامل ہونے سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی۔

متعلقہ خبریں