اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے 26مئی تک بارش کا امکان ہے،اسلام آباد،مری اورگلیات میں بارشوں کی پیشکوئی کی گئی ہے،پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بیشترشہروں میں بھی بارش کاامکان،بالائی سندھ سمیت آزادکشمیر اورگلگت بلتستا ن میں بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب خیبرپختونخوا اورکشمیر میں آندھی کے باعث فصلوں کونقصان کاخطرہ ہے۔
















