اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت ہے اورواقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،جمعہ کو اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔















