اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گھرپرپولیس نے رات دو بجےچھاپہ مارا ،،شہریارآفریدی کےبچوں کی اوصاف ڈیجٹل سے گفتگو،بچوں نے بتایا کہ پولیس نے چادراورچاردیواری کا پامال کرتےہوئےچھاپہ مارااوروالدین کوگرفتارکرکےلےگئے،شہریارآفریدی کے بیٹےنادرکا کہنا ہے کہ ان پرامتحانات کاپریشرہےاوراب والدین کی گرفتاری سےوہ مزید پریشان ہیں،پولیس کی جانب سےبہنوں کو ہراساں کیاگیا،،پولیس نےگھرکو گھیرےمیں لیا،کچھ اہلکارگیٹ پرکھڑےہوئے اورکچھ گھرکےاندرآئے۔ بڑی بیٹی نےکہاکہ پولیس نےان کےوالدین کےکمرے میں جانےکی کوشش کی،روکنےپراہلکارنےدھکادیااوران کی ٹانگ پرچوٹ آئی،والد کوکپڑےبدلنےکاموقع بھی نہیں دیا اورگھسیٹ کرلےگئے۔















