گجرات ( اے بی این نیوز )سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے 3قریبی ساتھیوں کو گجرات سے اغوا کرلیا گیا، اغوا ہونے والوں میں شفاقت حسین چیمہ، چودھری ارشد نت اور قریبی ساتھی مہر محمد یونس شامل ،،،، ترجمان نت ہاؤس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد پرائیویٹ گاڑیوں میں بیٹھا کر لے گئے،،،، گرفتاریاں سیاسی انتقام کا شاخسانہ لگ رہی ہیں۔















