اہم خبریں

عمران خان کے تازہ الزامات بےہودہ اور سفید جھوٹ ہیں۔ صوبائی وزیر عامر میر

لاہور (  اے بی این نیوز   )عمران خان کے تازہ الزامات بےہودہ اور سفید جھوٹ ہیں،صوبائی وزیر عامر میرنے کہا پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور سینکڑوں زخمی ہونے کا الزام سفید نہیں بلکہ کالا جھوٹ ہے۔ پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے۔ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں۔ جھوٹے الزامات پر عمران کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں