اسلام آباد (اے بی این نیوز )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں نقل مافیا کے راج، بےضابطگیوں اور بدانتظامیوں کے بعد انتظامیہ کو ہوش آگیا، میٹرک امتحانات میں بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا گیا،، جعلی رول نمبرز ے کا اجرا پکڑا گیا،پرچے آؤٹ ہونے اور طالبات کی نقل سے متعلق ویڈیوز پر چیئرمین بورڈ کا تحقیقات کا حکم دیدیا گیا، نقل میں ملوث افسران ، اساتذہ اور طالب علموں کو شامل تفتیش کیا جائے، محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کی ہدایت۔















