اہم خبریں

کل اپنے خطاب میں عوام کو پرامن رہنے کا کہوں گا، عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل اپنے خطاب میں عوام سے پرامن رہنے کا کہیں گے۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میںانہوں نے کہا کہ عوام سے خطاب میں کہوں گا کہ یہ ملک اور فوج اپنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے، میری حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے میڈیا سے پوچھا کہ کیا میں حقیقی آزادی کے نعرے سے پیچھے ہٹ گیا ہوں؟

متعلقہ خبریں