اہم خبریں

اسلام آباد میں جی الیون اور جی تھرٹین کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )اسلام آباد میں جی الیون اور جی تھرٹین کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ جس کے بعد ایریا میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ادھر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو حفاظتی تحویل میں لینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے،صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا یے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے دو سیکٹرز جی الیون اور جی تھرٹین میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ایریا میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں۔سرچ ٹیمیں قرب و جوار میں جائزہ لے رہی ہیں ۔ادھر اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ابھی تک ہائی کورٹ میں ہی موجود ہیں اور سیکیورٹی کی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک فائرنگ کی سمت کا تعین نہیں ہو سکا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےبھی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حفاظتی تحویل میں بھی لیا جا سکتا ہے۔جی تیرہ اور جی الیون میں کچھ لوگ پٹرول بموں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں