اہم خبریں

سابق وزیر اعظم آزا دکشمیر عمران خان کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سابق وزیر اعظم آزا دکشمیر سردار تنویر الیاس عمران خان کے خلاف بول پڑے انہوں نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ انہیں اچھا بننے کی توفیق دے ،عمران خان کی گرفتاری ٹھیک تھی ، قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہوتا،عمران خان کے کیسز ملٹی پل نوعیت کے ہیں ،عمران خان کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئیے ،تحریک انصاف کی ٹیم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو فنڈنگ میں ہی کرتا رہا میں نے کبھی حساب نہیں کیا ،، عمران خان تو چندے ہی لیتا رہا ، میاں نواز شریف کا آزاد کشمیر میں ترمیم کی مخالفت کرنا انتہائی قابل تعریف ہے،آزا دکشمیر کے ممبر اسمبلی اقبال ماو نے چار سے پانچ ارب روپیہ سیف اللہ نیازی اور عمران خان کو دیا ۔

متعلقہ خبریں