اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اب فاشسٹ رجیم کسی قسم کی غیر قانونی گرفتاری نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تمام جعلی اور من گھڑت مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں اور فاشسٹ حکومت اب کسی قسم غیر قانونی گرفتاری نہیں کر سکتی۔جمعہ کو ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام جعلی اور من گھڑت مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانتیں منظور کیں، اس لیے فاشسٹ حکومت اب کسی قسم کی غیر قانونی گرفتاری نہیں کر سکتی۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اب اگر اس کے بعد کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا تو اس کی مکمل طور پر ذمہ دار فاشسٹ حکومت ہوگی۔















