اہم خبریں

حالات خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حالات خطرناک حد تک خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں،ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست کے ساتھ ساتھ اداروں کی ساکھ بھی ختم ہو چکی۔ان کاکہنا تھا کہ کب سے ری ایمیجنگ پلیٹ فارم سے خطرناک صورتحال کی جانب توجہ دلا رہے ہیں، عمران خان، پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ تینوں اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ناکام ریاست بننے سے بچانے کے لیے فوری طور پر تمام فریقین کو بیٹھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں