اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملک بھرمیں پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف کریک ڈاون جاری ،گزشتہ روز سے اب تک متعددپی ٹی آئی رہنما اور کارکنان گرفتارہوچکےہیں،پولیس نےپی ٹی آئی رہنماوں کےگھروں اوردفتروں پرچھاپے مارے، لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے باہر سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا، عامر ڈوگر مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیےکئی گھنٹے ہائی کورٹ میں موجود رہے، انہیں باہر آتے ہی گرفتار کر لیا ۔ عامر ڈوگر نے گرفتاری سے قبل کہا کیسوں میں ضمانتیں کرا لی ہیں ،پھر بھی پکڑنا ہے تو حاضر ہوں ۔ جبکہ ڈاکٹریاسمین راشدکوصبح سویرے لاہورسےگرفتارکرلیاگیا تھا،پی ٹی آئی کی مرکزی سینیئر نائب صدرشیریں مزاری کواسلام آبادمیں ان کی رہائش گاہ سےحراست میں لیاگیا، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرمبین خلجی کو کوئٹہ سے3ایم پی او کےتحت گرفتارکیاگیا ،،سینیٹراعجازچودھری،علی محمد خان اورقاسم سوری کوریڈ زون سےگرفتارکیاگیا،،اس سے قبل اسدعمر،فواد چودھری،جمشید چیمہ،مسرت جمشیدچیمہ،ملیکہ بخاری اورفلک نازسمیت ایک سو اکانوےرہنماوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیاگیاتھا،ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق جلائو گھیراو اور توڑ پھوڑ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد 2250 سے زیادہ ہوگئی ہے،،مزید افراد کی نشاندہی کرکےگرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔















