اہم خبریں

کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے ’’آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی‘‘ کلمات کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کےاجلاس میں گزشتہ روز عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے ان ریمارکس سمیت دیگر کلمات کی بھی شدید مذمت کی گئی ،کابینہ اجلاس کے علامیہ میں کہا گیا کہ عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پر بیٹھےشخص کا یہ کہنا عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اسلام، مہذب دنیا اور عدالتی فورمز کی تاریخ گواہ ہے یہ طرز عمل منصف کا نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں