اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف نے جتنے پیشگی اقدامات کہے کر لئے، اب مزید نہیں کر سکتے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں9جون کو بجٹ پیش کردیاجائے گا،چین پاکستان کو2.4ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کردے گا،، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے،ان ادائیگیوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں، ادھر آئی ایم ایف ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگن کے دوران کہا کہ نویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، 9 ویں جائزے کو مکمل کرنےاور پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، پاکستانی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔















