اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال ، سابق کپتان محمد حفیظ بھی بول پڑ ے ،تمام اسٹیک ہولڈرز س سے اپیل کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی اپیل کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا کہ میری تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے معاملے کا صحیح حل تلاش کریں،عام پاکستانی ہونے کے ناطے ، میں پرامن زندگی کیلئے پُرسکون معاشرہ چاہتا ہوں ۔













