سلکھیتر ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے راہنما صداقت علی عباسی نے بیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ میرے آبائی گاؤں سلکھیتر تحصیل مری میں میری ایک فوتگی پر موجودگی کی اطلاع پر 5 گاڑیوں کے ساتھ پولیس فورس کا چھاپہ، میرے آبائی گھر بھی گئے، میری والدہ سے تکرار مجھے حوالے کرنے کا مطالبہ، میں چھاپے سے کچھ دیر پہلے ہی اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا۔ پولیس فوتگی والے گھر بھی گئی اور 10 سے 12 پولیس ملازمین نے اس گھر بھی کی تلاشی لی۔















