اہم خبریں

مچھ جیل میں50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھاجاسکتا ہے،آئی جی شجاع الدین کاسی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے کہا ہے کہ مچھ جیل میں50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھاجاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شجاع الدین کاسی نے کہاکہ عمران خان کوبلوچستان کی کسی جیل میں لانے کی اطلاع نہیں، وفاقی حکومت ایک صوبے کے قیدی کو دوسرے صوبے بھجوا سکتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ قیدی کو بھجوانے سے قبل صوبائی حکومت کواطلاع دی جاتی ہے،آئی جی جیل نے کہاکہ کوئٹہ کے سوا بلوچستان کی کوئی جیل اوور کراوڈ نہیں، مچھ جیل میں 50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں