اہم خبریں

کنگ چارلس سوم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنگ چارلس سوم نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی ہے۔ شہباز شریف کے صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ برطانیہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکا برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد دی اور ان تک پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے کنگ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سینک سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں