کراچی(نیوزڈیسک) ڈربی شائرکاؤنٹی کرکٹ کے اوپنر حیدر علی کی شاندار کارکردگی 54رنز کی اننگز کھیل کر ساتھیوں کو حیران کردیا، جبکہ میچ میں یارکشائر سعود شکیل 19 رنز بناکر میدان بدر ہوگئے۔ورکشائر سے میچ میں ہیمپشائر کیلئے خدمات انجام دینے والے پیسرمحمد عباس نے18 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک وکٹ لی تھی۔ ووسٹرشائر کی نمائندگی کرنیوالے اظہر علی نے پہلی اننگز میں 11 رنز بنائے۔













