اہم خبریں

بھارت میں مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ، بلاول بھٹو

کراچی (  اے بی این نیوز  )بھارت میں مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ، بلاول بھٹو کی بھارت سے واپسی پر کراچی میں پریس کانفرنس ، انہوں نے کہا بھارت کا دورہ کامیاب رہا ، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو کوئی لچک نہیں دکھائی ، کشمیر پر مؤقف رکن ممالک کے سامنے بھی بھر پور انداز سے اجاگر کیا ، اہم نکات ایس سی او کے سامنے رکھے ، ، گیارہ سال سے جاری بھارتی بیانیے کا جواب دیا، بی جے پی مسلمانوں کو دہشت گرد کہلاوانا چاہتی ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی ہے، گوا میں بھارتی میڈیا سے بات کرنے کا بھی موقع ملا، ،،پوری دنیا نے پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو مانا ہے۔

متعلقہ خبریں