اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات، دولت مشترکہ کے نئے سربراہ کنگ چارلس سوئم کا خیرمقدم کرنے کے لئے لندن میں منعقدہ دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی تقریب کے موقع پر ہوئیوزیراعظم نے ملاقات میں عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجوں کے حوالے سے دولت مشترکہ کے کردار پر روشنی ڈالی پاکستان سیکریٹری جنرل اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کا خواہاں ہے تاکہ تنظیم کو ماحولیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے جیسے شعبوں میں زیادہ موثر بنایا جا سکے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیبنے ٹویٹ میں مزید بتایاوزیراعظم کی سیکریٹری جنرل کو یقین دہانی پاکستان دسویں کامن ویلتھ وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا،انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ وزارتی اجلاس پاکستان میں غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا،سیلاب کے باعث پاکستان کی معیشت اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا،وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے باضابطہ دورہ کی بھی دعوت دی، سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں