اہم خبریں

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ نے 227 ارب کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ نے 227 ارب کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
اجلاس میں 10.96 ارب روپے کے نیشنل آئل سیڈ اینچنٹمنٹ پروگرام کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں 110.7 ارب روپے مالیت کے خیبر پختونخواہ دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی معاونت کا منصوبہ منظور
کر لیا گیا،اجلاس میں 96 ارب روپے کا منگلا ڈیم پراجیکٹ کی توسیع کا منصوبہ بھی منظور ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دانش سکول کے قیام کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے،راول جھیل میں گرنے والے گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کے لیے 6.07 ارب روپے مالیتی تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور متعلقہ سیوریج سسٹم کی بھی منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ خبریں