اہم خبریں

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت ہومیو پیتھک طریقے سے چلانی ہے، جس پر عثمان بزادر کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا ہے آج نیب آفس میں جمع ہوگا۔جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ بزادر صاحب عدالت کو عدالت سمجھیں، میں اس معاملے پر بڑا سخت ہوں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو انصاف ملے گا، اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی۔ عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عثمان بزادر کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

متعلقہ خبریں