لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک کارکن ارم اکمل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ارم اکمل گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کر گئیں۔
ارم اکمل کو 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کئی ماہ تک کوٹ لکھپت جیل میں قید بھی رہیں۔ بعد ازاں رہائی کے بعد وہ زیر علاج تھیں۔
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مرحومہ کی سیاسی جدوجہد اور پارٹی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں:اسمگلنگ کی خبر نشر کرنے پر اے بی این نیوز پر دباؤ؟ زمان مغل کا بڑا بیان















