نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہول، کے ایس بھرت ، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا ،اکشر پٹیل، شردل ٹھاکر اور محمد شامی ،محمد سراج، امیش یادیو، جے دیو اندکٹ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا ۔
🚨 NEWS 🚨#TeamIndia squad for ICC World Test Championship 2023 Final announced.
Details 🔽 #WTC23 https://t.co/sz7F5ByfiU pic.twitter.com/KIcH530rOL
— BCCI (@BCCI) April 25, 2023