اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی ’ایک ہی دن الیکشن‘ سے متعلق پٹیشن پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت

لاہور( اے بی این نیوز     ) سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں