لاہور (نیوز ڈیسک) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ ۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔سراج الحق نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتف اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی تھی۔















