اہم خبریں

ناکے پر نہ رکنے والے موٹرسائیکل سوارنوجوانوں پر پولیس کی فائرنگ ،2 نوجوان ہلاک ،ورثاء کا احتجاج

ملتان(نیوز ڈیسک) ناکے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سواروں پر شاہ رکن عالم پولیس کی فائرنگ ،2 نوجوان جاں بحق ، عید پر جوان لاشیں گھر پر پہنچیں تو کہرام مچ گیا ۔ورثاء نے احتجاج شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے بی سی چوک میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد سمیع اللہ اور عثمان کو روکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی ۔مرنے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور عثمان کے نام سے ہوئی جاں بحق موٹر سائیکل سواروں سے کوئی اسلحہ وغیرہ نہ ملا نہ ہی ان کا کوئی کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔پولیس ملازمین بلال اور یاسر فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت فرار ہوگئے ، پویس کی تحقیقات جاری، لواحقین کا احتجاج ،انصاف نہ ملنے تک تدفین سے انکار کر دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

متعلقہ خبریں