اہم خبریں

ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں بے روزگاری، بدامنی، ناانصافی اور لوڈ شیڈنگ نہ ہو ، سراج الحق

لاہور(نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہماری معاشی حالات بہت خراب ہیں،ملک میں خوف اور بدامنی کی فضا ہے اور ہر باشعور شخص چاہتا ہے کہ ہمیں خوف اور بدامنی سے پاک معاشرہ ملے۔ ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں بے روزگاری، بدامنی، ناانصافی اور لوڈ شیڈنگ نہ ہو جب کہ علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ’پاکستان کا مطلب کیا ’لا الہ اللہ‘ کے صدقے میں یہ ملک ہمیں عطا کیا لیکن آج ہمارے ملک میں غربت اور بے روزگاری کی ہے جس کی وجہ حکمران ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد سے ہی اسے اسلامی نظام سے دور رکھا گیا، مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا، باقی پاکستان بھی 75 سال سے ایک ملک نہ بن سکا، آج آپ جہاں بھی جائیں پاکستانی کہیں بھی نہیں ملے گا، کہیں پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان ملیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں پونے دو ارب ہیں لیکن دنیا کا سب سے بڑا غنڈہ گردی کا ادارہ سلامتی کونسل ہے اور ہماری اور بین الاقوامی سطح پر استعمار کا قبضہ ہے، ہماری سوچ کو بھی اغیار نے قابو کیا ہے، حتیٰ کہ یہ فیصلہ بھی امریکا کرتا ہے کہ تمہارا وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر، وزیر خرانہ کون ہوگا۔

متعلقہ خبریں