اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار مخصوص نشست کیلئے اہل قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کیلئے اہل قرار ددیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ مخصوص نشست کیلئے اہل قرار دیدیا۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے شاندانہ گلزار کی جگہ کسی اور خاتون کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے

متعلقہ خبریں